گٹکھا اور تمباکو اشیاء کی فروختگی پر تاجر گرفتار

   

حیدرآباد : شہر میں غیرقانونی طور پر ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو اشیاء فروخت کرنے والے ایک تاجر کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ پی رویند کمار جو آر کے ٹریڈرس واقع کواڑی گوڑہ کا مالک ہے ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو اشیاء کا بڑے پیمانے پر کاروبار کررہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ تاجر کو اس بات کا علم ہے کہ گٹکھا کا کاروبار غیرقانونی ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ بڑے پیمانے پر مختلف برانڈس کے گٹکھے اور تمباکو اشیاء فروخت کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس کو اس بات کا علم ہونے پر علاقے کواڑی گوڑہ میں دھاوا کرتے ہوئے رویند کمار کے قبضہ سے 1.6 لاکھ مالیتی تمباکو اشیاء ضبط کرلیا اور اسے پولیس اسٹیشن مشیرآباد کے حوالے کردیا گیا ۔