گٹکھا کے کاروبار میں ملوث 3 افراد گرفتار

   

حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) ممنوعہ گٹکھا کے کاروبار میں ملوث 3 افراد کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں تمباکو اشیاء برآمد کرلئے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس پی رادھا کرشن راؤ کے مطابق 28 سالہ مانک کماوت متوطن ضلع پالی راجستھان اپنے 2 ساتھیوں پرکاش کماوت اور سوہن لال کی مدد سے کرناٹک کے ضلع بیدر سے ممنوعہ گٹکھا، پان مسالہ اور تمباکو اشیاء وغیرہ حاصل کرتے ہوئے اُسے الوال علاقہ میں واقع ایک گودام میں محفوظ رکھا تھا۔ 2 آٹوؤں میں گٹکھا اور تمباکو اشیاء کی منتقلی کی اطلاع پر ٹاسک فورس پولیس نے مذکورہ افراد کو سکندرآباد کے علاقہ بولارم میں گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے 5 لاکھ 36 ہزار مالیتی اشیاء برآمد کرلئے اور اُنھیں متعلقہ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ مذکورہ افراد 2017 ء میں بھی اِسی قسم کے کاروبار میں ملوث ہونے پر بوئن پلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ب