گپٹل کی سنچری ، نیوزی لینڈ کامیاب

   

نیپئر ۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) زخموں سے صحت یابی کے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے نیوزی لینڈ کے اوپنر گپٹل نے بنگلہ دیش کے خلاف یہاں منعقدہ پہلے ونڈے میں 116 گیندوں میں 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 117 رنز بناتے ہوئے ٹیم کی 8 وکٹوں سے کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.5 اوورس میں 232 رنز اسکور کئے ۔ محمد متھن نے 62 رنز کی سب سے نمایاں اننگز کھیلی ۔ گپٹل کو ’’مین آف دی میچ‘‘ قرار دیا گیاہے۔