گھریلو تنازعہ پر خاتون کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ /6 فبروری (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقے صنعت نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک خاتون نے فتح نگر برج کے نیچے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ منگہ ساکن ایس آر ٹی کالونی صنعت نگر جس کا تعلق کاکی ناڈا سے ہے اس کے شوہر بھیمیشور راؤ اور دو بچوں کے ساتھ حیدرآباد کچھ عرصہ قبل منتقل ہوئی تھی ۔ گھریلو تنازعات کے نتیجہ میں اس نے فتح نگر برج کے قریب خودکشی کرلی ۔ راہ گیروں نے نعش کو دیکھ کر پولیس کو آگاہ کیا اور صنعت نگر پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔