گھر کے تمام 30 افراد جنت میں چلے گئے، فلسطینی صحافی کا ٹوئٹ

   

غزہ سٹی: ایک فلسطینی صحافی نے کہا ہیکہ گزشتہ روز کے اسرائیلی حملہ میں ان کے پاس کوئی زخمی نہیں ہوا بلکہ گھر کے تمام 30 افراد جنت میں چلے گئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صحافی احمد النوق نے لکھا کہ اسرائیلی فوج نے ہمارے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں میرے خاندان کے تقریباً 30 افراد مارے گئے۔ احمد النوق نے مزید لکھا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، میرے پیارے والد، میرے بھائی، میری بہنیں، ان کے سارے بچے جنت کو چلے گئے ہیں۔