نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سڑک کو چوڑا کرنے کیلئے مکانات کو غیر قانونی طور پر گرانے پر اترپردیش حکومت کے افسران کو ڈانٹتے ہوئے سپریم کورٹ نے افسران کی کارروائی کو غیرقانونی قرار دیا۔ عدالت نے یوپی حکومت کو اس شخص کو 25 لاکھ روپے کا جرمانہ بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جس کا گھر منہدم کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے چیف سکریٹری کو مکانات کی غیر قانونی مسماری کے ذمہ دار افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی۔ 2019 میں حکام نے مہاراج گنج میں ماسٹر پلان کیلئے انہدامی کارروائی کی تھی۔