گھٹکیسر میں نئی دلہن کی کالج کی عمارت سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 19 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ گھٹکیسر میں 18 دن کی دلہن نے خودکشی کرلی۔ شادی کے بعد کالج پہنچی دلہن نے کالج کی عمارت سے چھلانگ لگا کر انتہائی اقدام کرلیا۔ اطلاع کے بعد پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی۔ بتایا جاتا ہیکہ 20 سالہ پلوی جو ایدولہ آباد علاقہ کی ساکن تھی۔ گھٹکیسر کے انجینئرنگ کالج کی طالبہ تھی۔ لڑکی کالج میں زیرتعلیم تھی کہ اس دوران اس کی شادی کردی گئی۔ 18 دن قبل ایک پولیس کانسٹیبل سے اس کی شادی کی گئی جو چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ شادی کے بعد دلہن کالج پہنچی اور کل اس نے ساتھی طالبات کے کالج سے جانے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا جو بی ٹیک سال سوم میں زیرتعلیم تھی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع