گھٹکے سازی و فروخت پر 9 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /6 فبروری (سیاست نیوز) غیرقانونی طور پر گھٹکے کی تیاری اور اس کے کاروبار میں ملوث 9 افراد کو بالانگر کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 24 لاکھ مالیتی گھٹکا برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈونڈیگل علاقہ میں پولیس نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گھٹکے کو غیرقانونی طور پر منتقل کرنے والے محمد اکرام الدین ، سوریم ، پانڈو منے ، این جتیندر کے کانڈے رام ، بنڈپا ، محمد عظیم ، محمد شفیع ، شیخ مصطفی جن کا تعلق کرناٹک اور شہر کے علاقے افضل ساگر سے ہے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 24 لاکھ مالیتی ممنوعہ گھٹکا برآمد کرلیا ۔ پولیس نے اس کارروائی کے دور ان گھٹکے کے کاروبار میں استعمال کئے جانے والی پانچ گاڑیوں کو بھی برآمد کرلیا اور 56 ہزار نقد رقم بھی ضبط کرلئے ۔