نئی دہلی: گیانواپی مسجد معاملہ میں سپریم کورٹ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا اور مسجد مینجمنٹ کمیٹی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم ہندو عرضی گزاروں کی عرضی پر دیا ہے۔ انہوں نے اے ایس آئی سے گیانواپی مسجد کے وضوخانہ علاقے کا سروے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہندو فریق کا کہنا ہے کہ گیانواپی مسجد کمپلیکس میں ویڈیو گرافی کے سروے کے دوران ایک شیولنگ ملا۔ سپریم کورٹ نے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ اس معاملے پر وکیل ورون کمار سنہا نے کہا، گیانواپی کیس سپریم کورٹ میں درج تھا۔ایک درخواست دائر کی گئی تھی کہ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے تمام ٹرائلز کو ہائی کورٹ میں منتقل کر کے ان کو یکجا کر دیا جائے،تاکہ تمام ٹرائل ایک ہی عدالت میں ہوں۔