گیانواپی کی اے ایس آئی سروے رپورٹ آئی سامنے، ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین کا دعوی،’مسجد سے پہلے مندر تھا

   

وارانسی: گیانواپی کی اے ایس آئی سروے رپورٹ کے بعد ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ ’’موجودہ ڈھانچے سے پہلے ایک مندر تھا۔ گیانواپی مسجد کی مغربی دیوار مندر کی باقیات ہیں۔ ستون بھی مندر کے تھے جنہیں دوبارہ استعمال کیا گیا ہے۔ مندر کے باقیات دیوناگری، گرنتھا تیلگو وغیرہ میں ملے ہیں۔ رودر اور جناردن جیسے دیوتاؤں کی علامتیں ملی ہیں،جین نے دعویٰ کیا کہ ’’مسجد میں ایک جگہ مہامکتی منڈپ لکھا ہوا ہے، یہ واضح اشارہ ہے۔ ایسی 32 جگہیں ہیں جن کا تعلق مندر سے تھا۔ گیانواپی کمپلیکس کے ستون ہندو مندر کے ہیں۔ اسے 1669 میں ایک ستون میں دوبارہ استعمال کیا گیا۔ تہہ خانے میں مندر کے شواہد ملے ہیں۔ مغربی دیوار ایک ہندو مندر کا اسٹریکچر ہے۔ اورنگ زیب کے حکم پر مندر گرایا گیا۔ ہندو مندر کی باقیات کو مبینہ مسجد بنانے کے لئے استعمال کیا گیا