گیان واپی مسجد کا سروے 5ویں دن بھی جاری رہے

,

   

اے ایس ائی کی جانب سے سروے جاری رہنے کے سبب گیان واپی مسجد عمارت پر بھاری سکیورٹی تعینات کردی گئی
وارناسی۔ بھاری سکیورٹی کے درمیان میں گیان واپی مسجد کے اے ایس ائی سروے جاری رہا ہے‘ ہندو فریق کے ایک وکیل نے منگل کے روز کہاکہ صبح 8بجے سے سروے شرو ع ہوا ہے‘ اورمزیدکہاکہ گنبد کا سروے مکمل نہیں ہوا ہے۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے وکیل سدھیر ترپاٹھی نے کہاکہ ”سروے کی شروعات صبح 8بجے ہوگی۔ ابھی تک گنبد کا سروے مکمل نہیں ہوا ہے۔ اسکے علاوہ ”تہہ خانہ“ کا بھی سروے ابھی باقی ہے۔ ملبہ ہٹائے بغیر فوٹو گرافی او رویڈیو گرافی ممکن نہیں ہے“۔

اے ایس ائی کا اب بھی سروے جاری ہونے کی وجہہ سے گیان واپی مسجد عمارت کے پاس سکیورٹی کا بھاری انتظام کیاگیا ہے۔ گیان واپی مسجد کے سروے پر ایک ہندو فریق درخواست گذار ریکھا پاٹھک نے کہاکہ ”آج تہہ خانہ ممکن ہے کہ کھولا جائے گا۔

ہم سروے کے متعلق بہت پرجوش ہیں۔یہ ہمارا روز کا معمول بن گیا ہے کہ ہم صبح انہیں اور اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ہمیں ایسالگتا ہے۔ہمارا کام نگرانی کرنا ہے۔ہم نے بات چیت کی ہے۔ سروے صبح 8بجے سے شروع ہوتا ہے او رشام 5بجے تک چلتا ہے“۔

سترویں صدی کی اس مسجد کوآیا ایک ہندو مندر پر تو تعمیر نہیں کیاگیا ہے اس کا پتہ لگانے کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے بعدکاشی وشواناتھ مندر سے متصل گیان واپی مسجد کی عمارت کا وضو خانہ کو چھوڑ کر سائنسی سروے جمعہ کے دن سے ہوا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے مسلم فریق انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی جابن سے دائر درخواست کومسترد کردیا جس کے ذریعہ گیان واپی مسجد کے احاطے میں سائنسی سروے کی اے ایس ائی کو وارناسی کی عدالت کے جانب سے دی گئی اجازت کو چیالنج کیاگیاتھا‘ مذکورہ اجازت میں ”وضوخانہ“ کو چھوڑ کر جس پر پچھلے سال پائے جانے کے بعد ”شیولنگ‘‘ ہونے کا دعوی کیاگیاتھا‘ سروے کے لئے کہاگیاہے۔