گیان واپی معاملے میں انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن کی سپریم کورٹ میں عرضی

,

   

ایودھیا۔ مذکورہ انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن (ائی ائی سی ایف)نے کہا ہے کہ وہ ویڈیو گرافی جو گیان واپی مسجد میں کی گئی ہے وہ مقام عبادت ایکٹ1991کی صریحاً خلا ف ورزی ہے‘ جس میں طئے کیاگیاتھا کہ15اگست1947کو ایک مذہبی مقام ویسا ہی رہے گا جیسا تھا۔

اس ضمن میں مذکورہ ائی ائی سی ایف سپریم کورٹ سے رجو ع ہوگا۔ ائی ائی ایف سی سکریٹری اطہر حسین نے کہاکہ ”کسی بھی صورت میں ہم ایودھیا فیصلے کو اس میں نافذ ہونے نہیں دیں گے۔ ہم عدالت عظمی سے رجوع ہوکر مقامات عبادت ایکٹ1991کا نفاذ حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ”ایودھیا میں رام جنم بھومی کے علاوہ ہندوستان میں کسی بھی عبادت گاہ کی حیثیت کو چیالنج کرنے والی کوئی بھی عدالت سپریم کورٹ کے 9نومبر2019کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتی ہے“۔

ائی ائی سی ایف سپریم کورٹ کے قائم کردہ ٹرسٹ ہے جس کوایودھیامیں بابری مسجد کے بدلے مسجد کی تعمیر کے لئے 5ایکڑ اراضی جاری کی گئی ہے۔ مذکورہ مقامات عبادت گاہ ایکٹ1991نے کسی بھی مذہبی مقام کو آزادی سے قبل کے وقت میں جیسا تھا ویسا ہی رکھنے کا طئے کیاہے۔

ایودھیامیں رام جنم بھومی کا معاملہ کو اس ایکٹ کے دائرے سے باہر رکھا گیاہے۔