گینڈرو انڈیا کے سابق منیجنگ ڈائرکٹر سہیل رزاق کا انتقال

   

حیدرآباد ۔ گینڈور انڈیا فوڈس پرائویٹ لمیٹیڈ کے سابق ڈائرکٹر سہیل رزاق 11 مئی بروز منگل 58 سال کی عمر میں حرکت کا قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ وہ حکیم عبدالزاق اور طیبہ ام الفضل کے فرزند تھے ۔ پسماندگان میں والدہ کے علاوہ اہلیہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مرحوم کی جائے پیدائش حیدرآباد دکن اور مقام پرورش دہلی ہے ۔ مرحوم کا تعلیمی سفر سینٹ زیویر ہائی اسکول دہلی سے شروع ہوا تھا اور جمشید پور کے مشہور منیجمنٹ انسٹی ٹیوٹ XLRI میں MBA کی ڈگری کے ساتھ مکمل ہوا تھا ۔ ایف ایم سی جی سیٹر میں سہیل رزاق کی اپنی جداگانہ پہچان تھی ۔ مرحوم نے کارپوریٹ ورلڈ میں خاص طور پر خلیجی ممالک اور ہندوستان میں کیڈبیری انڈیا لمیٹیڈ ، اسپرنٹ ، بلیک اینڈ ڈیکر اسمتھ کلائن بیچم ، اور آئی سی آئی پینٹس جیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں اہم عہدوں پر کام کیا۔ مزید یہ کہ پائن ہل عربیہ فوڈ لمیٹیڈ کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے ذاتی دلچسپیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈومی برانڈ کو بھی مزید وسعت دی ۔ مرحوم دلی ایجوکیشن سوسائٹی کی گورننگ باڈی کے ممبر بھی رہے ۔ مرحوم نے اپنی زندگی میں ہندوستان کی اہم منیجمنٹ انسٹی ٹیوٹس میں لکچرس کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پسندیدہ استاد کے طور پر اپنی پہچان بنائی ۔ سہیل رزاق خداترس ، نیک اور ایماندار انسان تھے ۔ عاجزی و انکساری این کی زندگی کا خاصہ تھی ۔ وہ ہمیشہ اپنے متعلقین اور احباب کی مدد کیلئے کوشاں رہتے تھے ۔ سہیں رزاق کی رحلت قوم و ملت کا عظیم نقصان ہے ۔ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے۔ ان کی روح پاک کو کروٹ کروٹ چین نصیب آئے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ ان کے نقش قدم پر چلنا ہی مرحوم کیلئے سچی خراج عقیدت ہوگی ۔
آسماں اس کی لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نور ستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

حیدرآباد : انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ حضرت الحاج محمد عبدالحکیم رسولی قبیلہ بنی ہاشم المعروف وحید الدین مرحوم ابن حضرت الحاج محمد نظام الدین رسولی قبیلہ بنی ہاشم افسر اطباء شفاء خانہ چارمینار کا 16 مئی 2021 بروز اتوار بوقت بعد فجر بعمر 68 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد ساجدہ بیگم مغلپورہ کمان میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885249105 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد بدر الدین احمد بانی ٹرسٹی آئی ایم آر سی یو ایس اے و سہایتا ٹرسٹ انڈیا کا گذشتہ شب بعمر 90 سال دکن میڈیکل کالج ہاسپٹل حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم پیشہ سے وکیل تھے۔ انہوں نے عرصہ دراز قبل لیبیا کی بنگازی یونیورسٹی میں خدمات انجام دیں اور امریکی شہری تھے۔
٭٭ جناب محمد تمیز الدین ولد جناب زین الدین مرحوم ( موظف انکم ٹیکس آفیسر ) ساکن سنتوش نگر کالونی کا مختصر سی علالت کے بعد بعمر 71 سال بروز جمعہ 14 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی روز 10 بجے صبح مدینہ مسجد بانو نگر سنتوش نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مدینہ مسجد قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔فاتحہ محفل قرآن خوانی 17 مئی بعد نماز ظہر مرحوم کے مکان نزد مدینہ مسجد سنتوش نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7286825794 یا 7416393488 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید غلام حیدر ولد جناب سید غلام حسن مرحوم کا آج دن کے 3:30 بجے کشن باغ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 مئی 2021 کو بعد نماز فجر شاہ صاحب کا تکیہ مسجد سید موسیٰ قادری ؒ عابڈز میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9346806930 یا 8686814955 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید قیصر عالم قادری ولد جناب سید سلطان عالم قادری مرحوم ساکن فرحت نگر دبیر پورہ کا انتقال 15 مئی 2021 کو ہوگیا۔ زیارت بروز منگل 18 مئی کو بعد نماز عصر مسجد غوثیہ فرحت نگر میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700355556 یا 9246881392 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب مرزا قادر بیگ ولد جناب مرزا محمد حسن بیگ موظف آڈٹ آفیسر کا انتقال بروز جمعہ 14 مئی کو ہوگیا۔ نماز جنازہ محمدیہ مسجد، ٹی وی ٹاور میں ادا کی گئی اور تدفین عید گاہ قبرستان سلیم نگر میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9885256761 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد نور الدین سعید ولد جناب محمد معین الدین پاشاہ موظف ( ڈپٹی انجینئر PWDR&B ساکن کندیکل گیٹ کا بروز اتوار صبح 10 بجے بوجہ ہاٹ اٹیک انتقال ہوگیا۔ تدفین احاطہ قادری چمن میں 3 بجے دن عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد جیلانی شریف کندیکل گیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7989857720 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد خواجہ یوسف الدین ولد جناب محمد خواجہ قطب الدین مرحوم ، خواجہ موٹر ٹیکسی اینڈ خواجہ ٹراویلس نامپلی کا بروز اتوار 16 مئی کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سلطان نواز جنگ آغا پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین دھوبن کی مسجد دارالسلام کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9949112575 یا 9391024889 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب امتیاز طاہر خان ولد جناب ممتاز طاہر خان متوطن میدک حال مقیم ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ کا 15 مئی بروز ہفتہ کو بعد ظہر انتقال ہوگیا۔ بعد نماز مغرب مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت عباداللہ شاہ قادری چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9100896410 پر ربط کریں۔
٭٭ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ جناب احمد صدیقی مکیش کے چھوٹے بھائی وجیہہ صدیقی ولد جناب محمد خلیل اللہ صدیقی کا بعد عشاء انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9396485500 پر ربط کریں۔
کے ایس این مورتی آئی پی ایس کا دیہانت
٭٭ کے ایس این مورتی ( آئی پی ایس ) ریٹائرڈ المعروف گبر سنگھ ولد کے باپا راؤ مرحوم کا 15 مئی ہفتہ کی رات دیہانت ہوگیا۔ آنجہانی کی آخری رسومات اتوار 16 مئی کو صبح 11:30 بجے جوبلی ہلز شمشان گھاٹ ( مہاپراستھانم ) میں ادا کی گئی۔ آنجہانی کے ایس این مورتی جو اسسٹنٹ کمشنر پولیس چارمینار ڈیویژن میں ایک طویل عرصہ تک فائز رہ چکے اور ( آئی جی پی ) انسپکٹر آف جنرل پولیس کے عہدہ پر سبکدوش ہوئے۔ وہ پولیس محکمہ میں گبر سنگھ کے نام سے کافی مشہور ہوئے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ اور دو فرزندان شامل ہیں۔