ہائی کورٹ میں جگن حکومت کو جھٹکہ

   

راجیو سواگروہا کی اراضی کے ہراج پر حکم التواء
حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں جگن موہن ریڈی حکومت کو اس وقت دھکہ لگا جب عدالت نے وشاکھا پٹنم میں راجیو سوا گروہا کیلئے مختص کردہ اراضی کے ہراج پر حکم التواء جاری کیا۔ راجیو سوا گروہا کے تحت مکانات کی تعمیر کیلئے جو اراضی الاٹ کی گئی تھی اس پر حکومت کی جانب سے مکانات تعمیر نہیں کئے گئے برخلاف اس کے حکومت نے اراضی کو بذریعہ ہراج فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 25 ایکر اراضی کے فروخت کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جس کے خلاف تلگودیشم کے رکن اسمبلی وی رام کرشنا بابو نے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی۔ رکن اسمبلی کے وکیل اشونی کمار نے عدالت کو بتایا کہ غریب اور متوسط طبقات کے لئے مکانات کی تعمیر کے مقصد سے جو اراضی مختص کی گئی اسے ہراج کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔ عدالت سے ہراج کا عمل روکنے کی درخواست کی گئی۔ عدالت نے درخواست گذار کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ہراج پر روک لگادی۔ حکومت کو جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ر