ہاسٹلس میں مقیم طلباء و نوجوانوں پر تخلیہ

   

کیلئے دباؤ نہ ڈالنے ڈی جی پی کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ ایم مہیندر ریڈی نے دونوں شہروں میں موجود ہاسٹلس کے انتظامیہ کو انتباہ دیا کہ وہ ہاسٹل میں مقیم طلبہ اور نوجوانوں کو فوری طور پر تخلیہ کرنے کیلئے دباؤ نہ ڈالیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ مہیندر ریڈی نے آج شام کہا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں واقع تمام ڈپٹی کمشنران ‘ اسسٹنٹ کمشنران اور انسپکٹران کو یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ہاسٹل کا انتظامیہ طلبہ و نوجوانوں کو ہاسٹل خالی کرنے کیلئے ہراساں نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر ریاست میں کسی بھی شخص کو گھومنے کیلئے نوآبجکشن سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے اور ان حالات میں ہاسٹل کے انتظامیہ طلبہ کو تنگ کرنے پر اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ تلنگانہ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے پیش نظر ہاسٹلس میں مقیم طلبہ بے چینی کا شکار ہیں۔