ہاشم کی شہادت کی وضاحت

   

بیروت : الحدث ٹی وی کا کہنا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کی سربراہی کے لیے نامزد رہنما ہاشم صفی الدین اسرائیلی بم باری میں نہیں بلکہ دم گھٹنے سے شہید ہوئے۔الحدث ٹی وی کے مطابق ہاشم صفی الدین نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ میں بنکر میں پناہ لی ہوئی تھی۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے یکم اکتوبر کو بنکر پر قائم عمارت پر لگاتار بم باری کی تھی۔الحدث ٹی وی کے مطابق ہاشم صفی الدین بم باری کے 3 دن بعد آکسیجن کی شدید کمی سے دم گھٹنے سے شہید ہوئے۔گزشتہ روز حزب اللّٰہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی تھی۔
امریکہ کا یوکرین پر 20ارب ڈالر کا قرض منظور
واشنگٹن : امریکہ جنگ سے پریشان یوکرین کو 20 ارب ڈالرز قرض دینے پر رضا مند ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو رقم روسی فیڈریشن کے منجمد اثاثوں سے حاصل منافع سے دی جائے گی۔دوسری جانب روس نے امریکہ میں اپنے منجمد اثاثوں کے استعمال سے یوکرین کو 20 ارب ڈالرز دینے کی مذمت کی ہے۔روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکہ کا اقدام چوری کے مترادف ہے، جسے مملکتی پالیسی کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے، امریکہ کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس ضمن میں یورپین یونین کونسل نے کہا ہے کہ قرض یوکرین کو رواں سال کے آخر تک دستیاب ہو گا، جس کی ادائیگی کی مدت 45 سال ہو گی۔