دوبئی : ہندوستان نے دوبئی میں چہارشنبہ کو ایشیا کپ ٹی 20 کے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر سوپر 4 مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی ۔نزاکت خان نے ٹاس جیتا اور انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ اوپنرس لوکیش راہول (36) اور کیپٹن روہت شرما (21) آؤٹ ہونے کے بعد ویراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو نے 98 رنز کی غیرمختتم پارٹنر شپ نبھائی ۔ سوریہ کمار نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں میں 68 رنز بنائے ۔ انہوں نے 6 چھکے اور 6 چوکے لگائے ۔ انہیں میچ ایوارڈ دیا گیا ۔ ویراٹ 59 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ہندوستان کے اسکور 192/2 کے جواب میں ہانگ کانگ نے 152/5 بنائے ۔ سب سے زیادہ 41 رنز 3 نمبر پر بابر حیات نے اسکور کئے ۔