ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات اور انتظامیہ کے سرد رویہ کے خلاف کانگریس نے کیا طاقت کا مظاہرہ

   

مدھیہ پردیش کے مالوہ میں ماب لنچنگ کے بڑھتے واقعات اور حکومت کے ساتھ پولیس انتظامیہ پر جانب داری کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کارکنان نے اندور میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ کانگریس کارکنان اندور راج واڑہ سے خاموش طریقے سے پیدل مارچ کرتے ہوئے کلکٹریٹ جانا چاہتے تھے مگر پولیس نے انہیں بیچ راستے میں ہی روک لیا۔ پولیس کے ذریعہ کانگریس کارکنان نے پیدل مارچ کو روکنے کو لیکر کانگریس کارکنان اور پولیس کے بیچ جھوما جھٹکی بھی ہوئی ۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس نے واٹر کینن کا بھی استمعمال کیا ۔ کانگریس نے پرامن پیدل مارچ کو پولیس کے ذریعہ روکنے جانے اور واٹر کینن کے استعمال کو حکومت کے اشارے پر کئے گئے پولیس جبر سے تعبیر کیا جبکہ بی جے پی نے اسے فوکٹ کی سیاست کا حصہ بتایا ہے ۔