ہرمذہب کے افرادکودوسرے کااحترام کرناچاہیے،مساجدمیں لاؤڈاسپیکربرسوں سے لگے ہیں،مرکزی وزیررام داس اٹھاولے نے راج ٹھاکرے کو دیا جواب

,

   

نئی دہلی: مہاراشٹر میں پچھلے کچھ دنوں سے فرقہ وارانہ بیان بازی جاری ہے۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے لاؤڈاسپیکر کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے مساجد میں نصب لاؤڈا سپیکر ہٹانے کا الٹی میٹم بھی جاری کر دیا ہے۔ اس درمیان اب اس معاملے کو لے کر مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں لاؤڈ اسپیکر کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ رام داس اٹھاولے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ اس معاملے پر سیاست غلط ہے، مسجد میں کئی سالوں سے لاؤڈ اسپیکر لگے ہوئے ہیں۔ مسلم معاشرہ اس بات پر غور کر سکتا ہے کہ لاؤڈا سپیکر کے ساتھ کیا کیا جائے، لیکن میرے خیال میں ایک مذہب کے لوگوں کو دوسرے مذہب کا احترام کرنا چاہیے۔ راج ٹھاکرے کو سیکورٹی دینے کی بھی بات ہو رہی ہے، جس پر اٹھاولے نے کہاہے کہ راج ٹھاکرے کے پاس پہلے سے ہی سیکورٹی ہے، میرے خیال میں مرکز کو سیکورٹی دینے کی ضرورت نہیں ہے، لیڈروں سے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن ان کی جان کی حفاظت کی ذمہ داری ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کے ساتھ، راج ٹھاکرے کو الٹاسیدھابولنا بند کر دیناچاہیے۔