ہریانہ: انڈین نیشنل لوک دل کے ریاستی صدر راٹھی سرعام فائرنگ میں ہلاک

,

   

چنڈی گڑھ: انڈین نیشنل لوک دل کی ہریانہ یونٹ کے صدر نافے سنگھ راٹھی کو ضلع جھجر میں آْ نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ راٹھی ایک ایس یو وی میں سفر کررہے تھے کہ کار میں سوار حملہ آوروں نے ان پر حملہ کردیا۔ بہادر گڑھ قصبے میں راٹھی پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ میں شدید زخمی راٹھی کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ حملہ آوروں نے راٹھی کی گاڑی کا تعاقب کیا اور جیسے ہی انہیں نشانہ لگانے کا موقع ملا انہوں نے فائرنگ کردی ۔ راٹھی کے ہمراہ سفر کرنے والے دو دیگر افراد بھی ہلاک ہوگئے جبکہ مزید دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور موقع واردات سے فوری فرار ہوگئے۔ آئی این ایل ڈی کے میڈیا سیل کے سربراہ راکیش سیہاگ نے اس فائرنگ کے۸ واقعہ میں راٹھی کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اس حملہ پر کشیدگی پیدا ہوگئی اور اسٹیٹ پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ حکام مقام واردات کے مختلف جگہوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حملہ آوروں کے آنے اور پھر ان کے فرار ہونے کی روٹ کا پتہ چلایا جاسکے۔ ہریانہ کے وزیرداخلہ انیل ویج نے اس کیس میں عہدیداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت دی ہے۔