جند: ہریانہ میں اقتدار میں بی جے پی کے اتحادی رہ چکے سابق ڈپٹی چیف منسٹر دشینت چوٹالہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی حالت بہت خراب ہے اور اس کی وجہ سے مرکزی لیڈروں کو مجبور کیا جا رہا ہے بار بار ریاست میں آئیں۔ دشینت نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو چار ریلیاں نکالنی ہوں گی اور مرکزی وزیر داخلہ کو ہریانہ میں کیمپ لگانا ہوگا۔ جند کے اچانہ کے مختلف دیہاتوں میں انتخابی مہم میں عوام سے بات چیت میں انہوںنے کہا کہ اچانہ میں جے جے پی کو زبردست حمایت سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ علاقہ گزشتہ اسمبلی کے ماحول میں واپس آ گیا ہے۔ دشینت نے کہا کہ عوام بی جے پی کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ ان کے دور حکومت میں ریاست میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست میں بھائی چارے کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہریانہ کے لوگ جانتے ہیں اور ووٹوں سے بی جے پی کو جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کانگریس کی سابق حکومت میں امتیازی سلوک اور بدعنوانی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔