چندی گڑھ :ہریانہ میں نئی بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی 17 اکتوبر کو پنچکولہ میں منعقد ہوگی۔. پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور بعض دیگر ریاستوں کے چیف منسٹرس تقریب میں شرکت کریں گے۔.مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم کی منظوری مل گئی ہے اور چیف منسٹر اور ان کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب 17 اکتوبر کو پنچکولہ میں ہوگی۔حلف برداری کی تقریب صبح 10 بجے دسہرہ گراؤنڈ، سیکٹر فائیو، پنچکولہ میں ہوگی۔.بی جے پی نے اشارہ دیا تھا کہ پارٹی کامیابی پر نائب سنگھ سینی اس عہدے کیلئے برقرار رہیں گے ۔