ہریتا ہارم کے تحت پارکس کی موثر نگہداشت ضروری

   


ایڈیشنل کلکٹر نظام آباد کی عہدیداران کو ہدایت
بودھن۔ بودھن شہر میں سرسبز و شاداب پروگرام کے تحت قائم کردہ پارکس کا ایڈیشنل کلکٹر نظام آباد لتا نے معائنہ کیا ۔ انہوں نے بلدی حدود میں شامل کئے گئے موضع اچن پلی گرام پنچایت کے علاوہ شکر نگر کالونی میں موجود اسسٹنٹ کمشنر پولیس آفس کے قریب قائم کئے گئے چمن اور واٹر ورکس کے قریب موجود نرسری کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران ان کے ساتھ موجود کمشنر بلدیہ رام لنگم کو ہدایتیں جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بودھن شہر میں ہریتا ہارم ( سرسبز و شاداب ) پروگرام کے تحت قائم کردہ 38 پارکس کے علاوہ پہلے سے موجود پارکس کی دیکھ بھال اور بروقت چمن کی صفائی اور درختوں کو سرسبز رکھنے انہیں حسب ضرورت سربراہی آب پر خصوصی توجہ دینے کی کمشنر سے خواہش کی۔ قبل ازیں ایڈیشنل کلکٹر لتا نے شہر سے دور مضافات میں قائم ڈمپنگ یارڈ کا دورہ کیا اور وہاں قائم نرسری کی دیکھ بھال کیلئے اٹھائے جارہے اقدامات پر انہوں نے بلدی عہدیداروں اور چیرمین بلدیہ ٹی پدما، انجینئر شیوانندم سرینواس کی ستائش کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود کونسلرس شرت ریڈی، رادھا کرشنا، نمائندہ کونسلر محمد عابد کنٹراکٹر موجود تھے۔
۔