حیدرآباد ۔12۔اگست (سیاست نیوز) راکھی بندھن تہوار کے موقع پر آج ریاستی وزراء اور اہم سیاسی شخصیتوں نے تہوار میں حصہ لیا اور انہیں خواتین کی جانب سے راکھی باندھی گئی ۔ ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ کی قیامگاہوں پر کئی خواتین نے راکھی باندھی ۔ پرگتی بھون میں کام کرنے والی خاتون ملازمین نے کے ٹی آر اور ان کے فرزند کو راکھی باندھی۔ ہریش راؤ کی قیامگاہ پر ٹی آر ایس کی خاتون قائدین اور کارکنوں نے پہنچ کر راکھی باندھی ۔ ہریش راؤ نے خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کو ان کی بہن ستیاوتی نے راکھی باندھی اور دعائیں دیں۔ ریاستی وزراء سرینواس یادو ، دیاکر راؤ ، نرنجن ریڈی، سرینواس گوڑ اور صدرنشین قانون ساز کونسل سکھیندر ریڈی کے علاوہ ارکان اسمبلی کو خواتین نے راکھی باندھی ۔ ر