’’ہر گھر ترنگا‘‘ پروگرام کے تحت آزادی کے 75 سال کی تکمیل کا جشن

   

ترنگا کے تخلیق کار کو بھارت رتن کی تجویز، مرکزی وزیر کشن ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے کہا کہ آزادی کا امرت مہا اتسو تقاریب کے تحت ملک بھر میں 15 اگست کو ہر گھر پر ترنگا لہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر مرکزی حکومت نے ملک بھر میں مختلف پروگراموں کو قطعیت دی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’ہر گھر ترنگا‘‘ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ہر شخص کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تلگو عوام کو اس بات کا فخر ہے کہ ملک کے ترنگے کو ڈیزائن کرنے والی شخصیت کی یوم پیدائش 2 اگست کو مقرر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 2 اگست کو نئی دہلی میں پنگلی وینکیا کی یوم پیدائش تقاریب منائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وینکیا کے افراد خاندان کی وزیر اعظم نریندر مودی و مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ دونوں قائدین ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ کشن ریڈی نے بتایا کہ 3 اگست کو دہلی میں ترنگا یاترا کا آغاز ہوگا اور 13 اگست تک یہ یاترا گاؤں، گاؤں پہنچے گی اور عوام کو مجاہدین آزادی کے قربانیوں سے واقف کروایا جائے گا۔ ریاستی حکومتوں، سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کو اس پروگرام میں حصہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست جس دن ملک تقسیم ہوا تھا بڑے پیمانے پر انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنگلی وینکیا کو بھارت رتن ایوارڈ سے نوازنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اس بارے میں باقاعدہ تجویز ملنے کے بعد ہی مرکز کوئی فیصلہ کرے گی۔ ر