ہزاروں افغانی پناہ گزینوں کے قیام کے لئے امریکہ کی قطر سے بات چیت

,

   

واشنگٹن ڈی سی۔مذکورہ امریکی حکومت قطر کے ساتھ ایک معاہدے کو قطعیت دینے پر کام کررہا ہے تاکہ امریکی فوج کے ساتھ کام کررہے ہزاروں افغانی پناہ گزینوں کو عارضی قیام کاموقع فراہم کیاجاسکے‘ مقامی میڈیا نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

امریکی افوج کی ملک سے دستبرداری کے پیش نظر افغانستان میں حالات ابتر ہیں۔ طالبان نے ملک کی 34صوبائی درالحکومتوں پر قبضہ جمالیاہے اور وہ کابل سے اب بہت قریب ہے۔

سی این این کی ایک رپورٹ میں اشارہ دیاگیا ہے کہ پناہ گزینوں کی تعداد 8000سے اوپر جاسکتی ہے اور اگر معاہدے کو قطعیت ملتی ہے تو افغانیوں کا پہلا گروپ بہت جلد دوہا پہنچ جائے گا۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے سی این این کو بتایاکہ”ہم دستیاب مواقع کو بروکار لارہے ہیں۔

ہم تیسرے ملک میں افغان کو دوبارہ لاکر رکھنے کا اعلان نہیں کررہے ہیں (اسپیشل ایمگرینٹ ویزاس) ایس ائی وی درخواستوں پر جومشتمل ہے“۔ درایں اثناء پینٹگان کے ترجمان جان کیربی نے جمعرات کے روز کہاکہ امریکہ ایک اندازے کے مطابق 1000فوجی اہلکاروں کوقطر منتقل کرے گا‘ جو افغان ایس ائی وی ویزادرخواست کی مشق میں تیزی لانے کا حصہ ہوگا۔

اس سے قبل بائیڈن انتظامیہ نے امریکہ ساتھ کام کرنے والے افغانیوں کے لئے پناہ گزین پروگرام میں توسیع کا اعلان کیاتھا۔

مذکورہ محکمہ خارجہ نے کیاتھا کہ وہ امریکہ چند ایک افغانیوں کے لئے پناہ گزین پروگرام کو وسعت دے گا جو امریکہ کے قریب میں ہونے والے فوجی دستبرداری کے بعد طالبان کی جانب سے ہونے والی بغاوت کے پیش نظر اٹھائے جانے والا اقدام ہوگا۔

محکمہ خارجہ نے کہاکہ ”اس سے امریکہ میں ہزاروں افغانیوں اور ان کے قریبی خاندانوں کے اراکان کومستقل طور پر دوبارہ آبادکرنے کا مواقع کو وسیع کرتا ہے جو ان کی امریکی وابستگی کے سبب خطرے سے دوچار ہیں‘ لیکن وہ لوگ جو اہلیت کے حامل نہیں ہیں اور ملازمت کی معیاد پر پورے نہیں اترے ہیں ان کے لئے یہ خدمات دستیاب نہیں ہوں گے“۔