ہشش آئیل اور گانجہ کا ریاکٹ بے نقاب، 14 افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے 14 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ہشش آئیل اور گانجہ کے بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا۔ پولیس کے مطابق اس ٹولی کے قبضہ سے پولیس نے 120 کیلو گانجہ اور 2 لیٹر ہشش آئیل اور ایک کار کل 35 لاکھ مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ پولیس کی جانب سے 36 سالہ ایس این چاری ساکن چنتل جیڈی میٹلہ ، 26 سالہ گجری عرف سائی اسمارٹ ساکن جیڈی میٹلہ، 26 سالہ گنیش چاری ساکن نرسا پور میدک اور 25 سالہ ارون ساکن چنتل کو گرفتار کرلیا جبکہ کمار، سائی ناتھ، ستیش، راہول اور ونئے کمار روڈی شیٹر مقرر بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ آندھرا پردیش کے آراکولے گانجہ فی کیلو 2 تا 3 ہزار روپے اور ہشش آئیل 40 ہزار تا 50 ہزار روپے فی لیٹر خرید کر اس ممنوعہ اشیاء کو حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے 40 تا 5-0 ہزار روپے فی کیلو گانجہ اور تین لاکھ روپے فی لیٹر ہشش آئیل کو فروخت کیا جارہا تھا۔ ع