واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ روس کے مقابل یوکرین کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی سے نیویارک میں ملاقات کی۔وائٹ ہاؤس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقات کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا۔بائیڈن نے یوکرین کے لیے ایک نئے امدادی پیکیج کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں ہم نے پیغام دیا ہے کہ امریکہ یوکرین کی مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔بائیڈن نے یوکرین کی تعمیر نو کے حوالے سے 30 سے زائد ممالک کے دستخط شدہ مشترکہ اعلامیے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ہے۔دوسری طرف، بائیڈن ۔ زیلنسکی ملاقات کے دوران امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کو 375 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد دی جائے گی۔امداد امریکہ کیف کو فضاء سے زمین پر مار کرنے والے میزائل گولے، HIMARS میزائل، 155 اور 105 ملی میٹر توپیں اور جیولین ٹینک مار میزائل سمیت مختلف اقسام کا اسلحہ فراہم کرے گا۔