ہمارا ملک دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بن سکتا: سویڈش وزیراعظم

   

ہیلنسکی: سویڈش وزیراعظم اولف کرسٹرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بن سکتا۔سویڈن میں ترک مخالف سابق سوشل ڈیموکریٹ رکن پارلیمان نالین پیک گل کی طرف سے ناٹو معاہدے کے تحت دہشت گردوں کی ترکیہ حوالگی روکنے سے متعلق لکھے گئے خط کے جواب میں سویڈش وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بن سکتا، جو لوگ دہشت گردی یا دہشت گردوں کی پشت پناہی یا اْن کی معاونت میں ملوث نہیں ہیں انہیں گھبرانے کی کیا ضرورت ہے،سویڈن دہشت گردوں کا گڑھ نہیں بن سکتا اسی طرح ترکیہ کو بھی دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔کرسٹرسن نے مزید کہا کہ ترکیہ اورفن لینڈ کے ساتھ موجود ناٹو معاہدے کی ہم حمایت کرتے ہیں جس پر ہمیں دیگر سیاسی جماعتوں کا بھی تعاون حاصل ہے۔