ہماری حکومت کی میعاد 14 اگست کو ختم ہوگیانتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا:شہباز

   

اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی، الیکشن اکتوبر، نومبر میں جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرے گا۔ اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے ، دعا کریں آج آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوجائے ، یہ لمحکہ فخریہ نہیں، لمحہ فکریہ ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم جگہ جگہ جا کر ادھار مانگیں اور آئی ایم ایف کی منتیں کریں، زندگی گزارنے کا یہ طریقہ نہیں، اب ایسے کام نہیں چلے گا، چین کو محسوس ہو گیا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے ، چین نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا۔