ہماری لڑائی امریکہ کے بہتر مستقبل کی لڑائی ہے

   

شکست کے بعد کملا ہیرس کا خطاب‘ فون پر ٹرمپ کو مبارکباد

واشنگٹن:ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے الیکشن میں شکست کے بعد خطاب میں الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوںکا شکریہ ادا کیا۔امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ہارنے والی کملا ہیرس نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہار مانتی ہوں، اقتدار کی پر امن منتقلی یقینی بنانے کیلئے ہم پرعزم ہیں۔شکست کے بعد اپنے خطاب میں کملا ہیرس نے کہا کہ الیکشن نتائج تسلیم کرنے چاہئیں جمہوریت کا اصول یہی ہے کہ ہارو تو شکست تسلیم کرو۔ جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ستارے اندھیرے میں ہی نظر آتے ہیں۔ ہماری لڑائی امریکہ کے بہتر مستقبل کی لڑائی ہے۔کملا ہیرس نے کہا کہ گن وائلنس سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی جنگ میں ہار نہیں مانیں گے۔ میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ٹرمپ کو مبارک باد دی اور اْن کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ کی نائب صدر نے ری پبلکنز کے فاتح امیدوار ٹرمپ سے پْرامن اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ کملا ہیرس کے قریبی ذرائع کے مطابق کملا ہیرس نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے ویژن کو قبولء نہیں کرتیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن سے بھی نومنتخب صدر ٹرمپ نے 15 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئے جس کے بعد انہیں ملنے والے ووٹوں کی تعداد 292 تک پہنچ گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس 224 الیکٹورل ووٹ ہی حاصل کر سکی ہیں۔