ہماچل میں بادل پھٹنے سے ہونے والی موت پر پرینکا گاندھی کا اظہار رنج

   

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وڈرا نے ٹویٹ کیاکہ ہماچل پردیش کے سولن میں بادل پھٹنے اور شملہ کے سمر ہل میں شیو مندر میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ انہوں نے مرنے والوں کی آتما کو شانتی اورسوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کی ہے۔ پرینکا نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی تلاش اور دستیابی کیلئے بھی دعا کی۔’’کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر یہ بھی کہاکہ شملہ میں مٹی کے تودے گرنے اور ہماچل پردیش کے سولن میں بادل پھٹنے کی وجہ سے جانی نقصان کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ پارٹی نے مہلوکیں کے افراد خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو جلد صحت یاب نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی کانگریس پارٹی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔