ہماچل میں بے قابو گاڑی نے 9 افراد کو کچل دیا، 5 افرادکی موت

   

شملہ: ہماچل پردیش کے سولن ضلع کے دھرم پور میں ایک پٹرول پمپ کے قریب منگل کو ایک گاڑی کی ٹکر سے 9 مزدور ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ راستے میں ایک ایم یو وی ٹیکسی مزدوروں پر چڑھ گئی۔ زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر دھرم پور لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ کو مردہ قرار دیا۔ مرنے والوں کی شناخت گڈو یادو، راج ورما، نپو نشاد، موتی لال اور سنی کے طور پر کی گئی ہے ۔ زخمی باب الدین اور ارجن یادو کو سلطان پور ایم ایم یو اسپتال لے جایا گیا اور آدتیہ اور مہیش کو پی جی آئی ہاسپٹل چنڈی گڑھ ریفر کیا گیا۔