شملہ : ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی صبح ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے کلوٹ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریخترپیمانہ پر 2.90 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ صبح 7.28 منٹ پر 31.69 شمال کے طول بلد اور 78.90 مشرقی طول بلد پر منڈی کے شمال مغرب میں ریاستی دارالحکومت شملہ سے تقریباً 80 کلو میٹر دور کلوٹ علاقے کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکے لوگوں نے محسوس کیے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔