شملہ۔22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش کے وزیراعلی نے کہا کہ اپریل سے جون 2018ء کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں سیاحتی موسم کے دوران 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے مقابلے میں سال 2016ء اور 2017ء میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا۔ چیف منسٹر جئے رام ٹھاکر نے اسمبلی کو چہارشنبہ کے دن بتایا کہ رواں سال اپریل سے گزشتہ سال جون تک سیاحتی موسم میں 1.25 لاکھ سیاحوں نے ہماچل پردیش کی سیاحت کی۔ کانگریس کے رکن اسمبلی سندر سنگھ ٹھاکر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ 1.42 لاکھ اور 1.36 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے بالترتیب اپریل سے جون 2017ء اور 2016ء کے درمیان ریاست کا دورہ کیا۔ اس طرح مقامی سیاحوں کا تعداد میں بھی کمی واقع ہوگئی۔ اپریل سے جون 2018ء تک 52.89 لاکھ مقامی سیاحوں نے ہماچل پردیش کا سفر کیا۔ اس سے 59.38 لاکھ اور 55.20 لاکھ لوگوں نے 2016ء اور 2017ء کی اس مدت میں ہماچل پردیش کی سیاحت کی تھی۔ چیف منسٹر نے ایوان کو ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ شدید گرم موسم کی وجہ سے گزشتہ سال سیاحوں کی تعداد گھٹ گئی۔ نہ صرف ہماچل پردیش میں بلکہ جنوبی مشرقی ریاستوں میں بھی سیاحوں کی آمد و رفت میں پائی گئی۔