ہماچل پردیش میں ہائیڈرو پاور پلانٹ قائم کرنے حکومت تلنگانہ کا منصوبہ

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حکومت تلنگانہ ہماچل پردیش میں ہائیڈرو پاور جنریشن ( برقی پیداوار ) پلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ جہاں اس کے لیے کافی امکانات ہیں ۔ حکومت کم خرچ میں برقی حاصل کرتے ہوئے اس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے حال میں دہلی میں ہماچل پردیش کے چیف منسٹر سکھ ویندر سنگھ سکھو سے اس سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے لیے حکومت سرمایہ کاری کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے خانگی فرمس کو شراکت دار بناسکتی ہے اور وہاں جو برقی پیداوار ہوگی اسے صرف تلنگانہ کے لیے سربراہ کیا جائے گا ۔ حکومت کا منصوبہ برقی پیداوار اور پروکیورمنٹ پر ایک نئی پالیسی تیار کرنا بھی ہے جس کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے اور اسے آئندہ اسمبلی اجلاس میں متعارف کرنے کا منصوبہ ہے اور اس سے پہلے اس سلسلہ میں ماہرین اور مختلف تنظیموں کی تجاویز اور مشورے طلب کئے جائیں گے ۔۔