ہمیں کوہلی سے نفرت بھی اور پیار بھی :ٹم پین

   

سڈنی ۔ آسٹریلیا کے ٹسٹ کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ ہم ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی سے نفرت کرنا پسند کرتے ہیں اور ایک کرکٹ شائقین کی حیثیت سے ہم ان کی بیٹنگ دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں۔ہندوستانی ٹیم دوماہ سے زیادہ کے طویل دورے پرآسٹریلیا پہنچ چکی ہے اور اس وقت قرنطینہ میں ہے ۔ اس دورے میں ہندوستان کے پاس تین ونڈے ، تین ٹی ٹوئنٹی اور چار ٹسٹ کھیلنے کا موقع ہے ۔ آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے ہندوستانی کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے سیریز سے قبل بیان بازی شروع کردی ہے ۔پین نے اے بی سی اسپورٹس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی میرے لئے دوسرے کھلاڑی کی طرح ہیں اور مجھے ان سے کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ سچ کہوں تو میرا اس سے کوئی خاص رشتہ نہیں ہے ، میں اسے ٹاس کے وقت دیکھتا ہوں اور اس کے خلاف کھیلتا ہوں ، بس اتنا ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیکن بطورکرکٹ پرستار ہم کوہلی کا بیٹنگ کرتا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ہمیں اسے بیٹنگ کرتے دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن ہم اسے پسند نہیں کرتے کہ وہ بہت زیادہ رنز بنائے ۔تاہم اس مرتبہ کوہلی پہلے ٹسٹ کے بعد وطن واپس لوٹیں گے کیونکہ سال کے آغاز میں وہ اپنی پہلی اولاد کی امید کررہے ہیں ۔ پین نے کہا کہ آسٹریلیا اورہندوستان کے مابین سخت مقابلہ ہوگا ۔ کوہلی یقینی طور پر ایک زبردست حریف ہیں اوراسی طرح میں ہوں۔