ہم سب ایک ہیں ’جہاں پر دہلی جل رہی ہے‘ ہندوؤں اورمسلمانوں نے اتحاد کے لئے مارچ نکالا

,

   

نئی دہلی۔ نارتھ ایسٹ دہلی میں شہری ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کو لے کر بھڑکے تشدد کے دوران اب تک نو لوگوں کی جان چلے جانے کی خبروں کے باوجود دہلی کے برج پور علاقے میں ہندوؤں او رمسلمانوں نے متحدطو ر پر علاقے میں نفرت پھیلانے کی کوشش کرنے والوں خلاف مشترکہ مارچ نکالا ہے۔

ایک سید عبدالکشاف نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”دہلی میں دہلی کے برج پور علاقے کے ہندوؤں او رمسلمانوں نے مشترکہ مارچ نکالا ہے۔

تاہم دہلی پولیس ملک کی درالحکومت میں فسادیوں کے ہاتھوں جلائے جانے سے روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

مثبت رویہ اپنائیں اورکپل مشرا جیسے نفرت پھیلانے والوں کو نظر انداز کریں“

اسی طرح کا ایک اور واقعہ چاند باغ میں پیش آیاجہاں پر یہ دیکھنے میں آیاہے نہ تو ہندو نہ تو مسلمان سب ملکر امن وسکون کو برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں

اور ایسی میں ایک مسلم خاندان ہندو لڑکے کو پتھر بازی کرنے والے ٹولہ میں شامل تھے بچایا اور اس کا خیال رکھا۔

بعدازاں لڑکے کو اس کے گھر والوں کے سپرد کردیا۔

لڑکے کی ماں سنیتا نے بیٹے کو بچانے کے لئے مسلمانوں کا شکریہ ادا کیااور ان کے لئے دعائیں دیں۔