ہم مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں پر پابندی ختم کردیں گے: روس

   

ماسکو : روس نے مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی پر مجوزہ پابندی ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا کی جانب سے مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی شروع کرنے پر روس بھی مجوزہ پابندی ختم کردے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور صورتحال کے مطابق اقدامات کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ آج کی صورتحال سے واضح ہے کہ مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی پر پابندی قابل عمل نہیں اور اسے ختم کیا جانا چاہیے۔روسی وزیر خارجہ کے مطابق امریکہ کی جانب سے روس اور چین کے انتباہ کو نظرانداز کرکے دنیا کے متعدد خطوں میں ایسے ہتھیار نصب کیے گئے۔خیال رہے کہ امریکہ 2019 میں اس پابندی کے معاہدے سے دستبردار ہوگیا تھا۔مگر روس کی جانب سے اس وقت سے کہا جا رہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کو نصب نہ کیے جانے پر وہ بھی ایسے ہتھیاروں کی تعیناتی نہیں کرے گا۔