’’ہم نئے قانون کے مخالف، قوم دشمن نہیں ‘‘

   

جامعہ کے احتجاجیوں کا دعویٰ، ایجی ٹیشن جاری

نئی دہلی ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے طویل حدود میں ہر سائز اور کلر کے مخالف ہند پوسٹرس لگے ہیں جبکہ متنازعہ قانون شہریت اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے خلاف یونیورسٹی کے باہر احتجاج چہارشنبہ کو جاری رہا۔ یونیورسٹی کی گیٹ نمبر 7 کے باہر طلبہ اور مقامی لوگوں کے بشمول احتجاجیوں نے نئے قانون کے خلاف ملک بھر میں جاری مختلف کیمپس کے مقامات ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان کا بڑا نقشہ لگا رکھا ہے۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک اسٹوڈنٹ نے کہا کہ ہماری مخالفت شہریت ترمیمی قانون کے تئیں ہیں، ہم قوم دشمن نہیں ہیں اورہم یہ ایجی ٹیشن جاری رکھیں گے۔

اعظم گڑھ میں پرتشدد احتجاج
دریں اثناء متنازعہ قانون کا اترپردیش اسمبلی میں نمایاں طور پر تذکرہ ہوا جس پر چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے مخالفت کی مذمت کی۔ ادھر اعظم گڑھ میں نئے قانون کے خلاف احتجاج تشدد کی شکل اختیار کر گیا جبکہ پولیس نے سنگباری کرنے والے احتجاجیوں کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کیا۔