ہم نیتن یاہو حکومت کے انتہا پسندوں کو لگام نہیں ڈال سکے: یوروپی یونین

   

برسلز : یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے غزہ کے لوگوں کی خاطر خواہ مدد نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔اس بات کا اظہار یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیلی اخبار کو انٹرویو کے دوران کیا ہے۔انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں غزہ کے لوگوں کی جتنی مدد کرنی چاہیے تھی، ہم وہ نہیں کر پائے۔جوزف نے کہا ہے کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں کر پائے۔ ہم نیتن یاہو کی حکومت کے انتہاپسندوں کو لگام بھی نہیں ڈال سکے۔