سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے گذشتہ برسوں میں آئین میں درج مساوی حقوق اور مساوی مواقع کے اصولوں کی بنیاد پر خواتین کو با اختیار بنانے کو ترجیح دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہماری آبادی کے نصف حصے نے یونین ٹریٹری کی ترقی و خوشحالی کے بہت بڑا رول ادا کیا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو یہاں بادامی باغ فوجی چھائونی میں مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی کشمیر کی 25 خواتین کو اعزاز سے نوازا۔فوج کی چنار کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر منوج سنہا نے بادامی باغ چھائونی میں کامیابی حاصل کرنے والی کشمیر کی 25 خواتین کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے قوم کی تعمیر کے لئے معاشرے میں اپنا روال ادا کیا ہے اور دوسری خواتین کے لئے ایک رول ماڈل بن گئی ہیں’۔