ہم نے مسجد پر حملے سے قبل مدد چاہی تھی: مسلم گروپ

,

   

کرائسٹ چرچ : دی فیڈریشن اسلامک اسوسی ایشنس آف نیوزی لینڈ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو اندازہ تھا کہ کرائسٹ چرچ کی مسجد دہشت گردی کے معاملے میں مخدوش تھی اور اس پر حملہ کیا جاسکتا ہے چنانچہ فیڈریشن نے حکومت کو اپنی فکرمندی سے واقف کراتے ہوئے مدد چاہی تھی، تاہم حکام کو صحیح انداز میں حالات کا جائزہ لینے اور احتیاطی اقدامات کرنے میں وقت لگا۔ اس دوران جنوبی دہشت گرد نے مسجد کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں مصلی جاں بحق ہوئے۔ براعظم آسٹریلیا کے اس چھوٹے ملک میں مسلم برادری پر یہ اپنی نوعیت کا بدترین حملہ ثابت ہوا۔