ہم کسی بھی جنگ کا دوبارہ حصہ نہیں ہوسکتے

   

ایران ۔ امریکہ کشیدگی کے درمیان وزیراعظم پاکستان کا بیان
٭ امریکہ ۔ ایران کشیدگی کے درمیان وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے کیلئے تیار ہے لیکن کسی بھی جنگ کا وہ دوبارہ حصہ ہرگز نہیں بن سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے وزیرخارجہ پاکستان سے کہا ہیکہ وہ ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کریں۔ خطہ میں امن کے قیام کیلئے کوششوں کو جاری رکھیں۔ فوجی سربراہ جنرل باجوا بھی ان ممالک کے اہم فوجی قائدین سے ربط رکھے ہوئے ہیں تاکہ ان تک امن کا پیام پہنچایا جاسکے۔