ہم یورپی یونین کے بیان کو مسترد کرتے ہیں:ترکیہ

   

استنبول : ترکیہ نے کہا ہے کہ ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی ترک حکومتوں کی کمیٹی TDTمیں بحیثیت مبصر رکنیت سے متعلق، یورپی یونین خارجہ تعلقات سروس کے جاری کردہ بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں گذشتہ روز ازبکستان کے شہر سمر قند میں TDT سربراہی اجلاس کی رائے شماری میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی بحیثیت مبصر رکنیت کی منظوری کی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی رکنیت کے بارے میں آج یورپی یونین خارجہ تعلقات سروس کے جاری کردہ بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ جیسا کہTDT سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں بھی کہا گیا ہے کہ قبرصی ترک عالمِ ترک کا ایک ناگزیر حصہ ہیں۔ ترک حکومتوں کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا ان کا قدرتی حق ہے”۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اپیل کے برعکس شمالی قبرصی ترکوں کی بین الاقوامی برادری کا باوقار رکن بننے کی کوشش میں، مزاحم ہونا نیک نیتی پر مبنی نہیں ہے۔ یہی نہیں یہ اقدام ایک دفعہ پھر، یونانی قبرص انتظامیہ اور یونان کی بانجھ سیاست کی اسیر، یورپی یونین کے دوغلے پن کو منظر عام پر لے آیا ہے”۔