ہندستان میں چکن و انڈے پوری طرح محفوظ: سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات پر جی ایچ ایم سی چیف وٹرنری آفیسر ڈاکٹر وینکٹیشور ریڈی کی وضاحت

,

   

حیدرآباد: پچھلے چند دنوں سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ برائیلر چکن میں کرونا وائرس پایا جاتا ہے اور اس سے بیمار ہونے کا اندیشہ ہے۔ ان باتوں بے بنیاد اور غلط بتاتے ہوئے عظیم تر بلدیہ حیدرآباد کارپوریشن کے چیف وٹرنری آفیسر ڈاکٹر پی وینکیٹشور ریڈی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سوشیل میڈیا نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر برائیلر کے تعلق افواہ پھیلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دعوی کے پس منظر کوئی سائنسی ثبوت نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تاحال کوئی بھی ا س طرح کا پرندہ پایا نہیں گیا۔ واضح رہے کہ کروناوائرس کا افواہوں کے سبب مرغ کے گوشت کی صنعت و پولٹری شعبہ کو زبردست نقصان ہوا ہے۔ ڈاکٹر ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی افواہو ں پر توجہ نہ دیں۔ہندوستان میں چکن و انڈے پوری طرح محفوظ ہیں۔