ہندوستانیوں کو ویزا فری انٹری کیلئے انڈونیشیا کا بھی غور

   

نئی دہلی :ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والے جلد ہی بغیر ویزا کے انڈونیشیا کا سفر کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں کیونکہ انڈونیشیا بھی ہندوستانیوں کو ویزا کے بغیر داخلے کی پیشکش کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہونے پر غور کر رہی ہے۔ ملائیشیا حال ہی میں اس فہرست میں شامل ہوا ہے۔فہرست میں زیادہ تر ممالک ایشیا اور افریقہ میں واقع ہیں جن میں سے کچھ جزیرے والے ممالک ہیں۔انڈونیشیا بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہونا چاہتا ہے جو ہندوستانیوں کو ویزا فری داخلے کی پیشکش کرتے ہیں۔فی الحال، 25 ممالک ہندوستانیوں کو ویزا فری داخلہ فراہم کرتے ہیں۔ تازہ ترین اضافے میں ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔ ملائیشیا حالیہ اضافہ ہے جو یکم دسمبر کو اس فہرست میں شامل ہوا۔ حکومت کی جانب سے اپنی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے فیصلے کے بعد فری انٹری دی جارہی ہے ۔ ہندوستانیوں کو ویزا فری داخلے کی پیشکش کرنے والے ممالک کی فہرست میں تازہ ترین انڈونیشیا کے شامل ہونے کا امکان ہے کیونکہ اس ملک کا مقصد معیشت، سیاحت کے دورے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔اگرچہ 25 ممالک ویزا فری داخلے کی اجازت دیتے ہیں لیکن وہ اکثر قیام کی مدت پر پابندیاں لگاتے ہیں۔ تاہم، جمیکا، نیپال، اور فلسطینی علاقوں میں ایسی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ جن ممالک میں قیام کا دورانیہ (دنوں میں) طے ہے ان میںانگولا 30‘بارباڈوس 90‘بھوٹان 14‘ڈومینیکا 180‘ایل سلواڈور 90‘فجی 120‘گبون 30‘گیمبیا 90‘گریناڈا 90‘ہیٹی 90‘جمیکا ویزا فری‘قازقستان 14‘مکاؤ 30‘ملائیشیا 90‘ماریشس 90‘مائیکرونیشیا 30‘نیپال ویزا فری‘سینٹ کٹس اینڈ نیوس 90‘سینیگال 90‘سری لنکا 30‘سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز 90‘تھائی لینڈ 30‘ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو 90‘وانواتو 90شامل ہیں۔اگرچہ بہت سے ممالک ہندوستانیوں کو ویزا کے بغیر داخلے کی پیشکش کرتے ہیں۔ ہنلے پاسپورٹ انڈیکس 2023 میں ہندوستان 199 ممالک میں 80 ویں مقام پر ہے جن میں سنگاپور سرفہرست ہے۔چونکہ بہت سے ممالک ہندوستانیوں کو ویزا فری داخلے کی پیشکش کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو رہے ہیں اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ انڈونیشیا کب اپنا فیصلہ کرے گا۔