ہندوستانی آئین کی کاپیوں کی مفت تقسیم

   

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ہفتہ کو یوم آئین کے موقع پر بھڈکل گیٹ پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے پاس ہندوستانی آئین کی کاپیاں مفت تقسیم کی گئیں۔ اورنگ آباد ضلع کانگریس کمیٹی کے درج فہرست ذات ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سماجی ثقافتی فورم، سماجی مساوات ایسوسی ایشن، غیر سیاسی او بی سی اور دیگر دلت تنظیموں نے آج صبح آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پورے شہر میں ریلیاں، بلڈ ڈونیشن کیمپ، لیکچرز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مراٹھواڑہ خطہ کے سرکاری دفاتر میں آئین کی تمہید پر ایک گروپ ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔