ہندوستانی انتہاپسند مظاہرین کی پاکستانی ہائی کمیشن جانے کی کوشش ناکام

   

لندن : لندن میں ہندوستانی انتہاپسند مظاہرین کی پاکستانی ہائی کمیشن جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔ زرائع کے مطابق لندن پولیس نے اس موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 2 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دونوں مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر حملے کے بعد سے ہند۔ پاک تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں۔ واقعہ کے بعد ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کیا جبکہ پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ دوسری جانب پاکستان نے ہندوستانی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کر دی۔ ملک کی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ کے اعلان کو بھی مسترد کردیا اور کہا ہیکہ اگر پاکستانی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔