ہندوستانی باکسرس کی شاندار کارکردگی

   

ایشین یوتھ باکسنگ چمپین شپ
ہندوستانی باکسرس کی شاندار کارکردگی
پانچ گولڈ ، دو سلور کے بشمول 12 میڈلس کا حصول

اولابنتار (منگولیا) ۔ 17 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایشین باکسنگ چمپین شپ میں ہندوستانی باکسرس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ فائنلس میں شامل ہونے والی تمام پانچ خاتون باکسرس نے میڈلس جیتا جبکہ مردوں کے زمرہ میں دو سلور میڈلس حاصل ہوئے ۔ ہوریم شانو (51) کیلو گرام ، ونکا (64) ، صنمچا شانو (75) ، پونم (54) اور (81) کیلو گرام زمرہ میں سشما نے سونے کے تمغے جیتے ۔ مردوں کے زمرہ میں سیلے سوئے (49) کیلو گرام اور انکت نروال نے (60) کیلو گرام زمرہ میں سلور میڈل حاصل کئے ۔ ہندوستان نے ایشین یوتھ باکسنگ چمپین شپ میں مجموعی طور پر (12) میڈلس حاصل کئے ۔ ارونددتی چودھری (69) کیلو گرام، کومل پریت کور (81) کیلو گرام جیسمین (57) کیلو گرام ، ستندر سنگھ (91) کیلو گرام اور (91) کیلو گرام زمرہ میں امان نے برانز میڈلس حاصل کئے ۔ سیلے سوئے نے قزاقستان کے اپنے حریف کو ہرایا جبکہ نروال نے جاپان کے اپنے حریف کو بآسانی شکست دی۔ پونم نے جاپان کی اپنی حریف کو ہراکر ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل کا کھاتہ کھولا۔ سشما نے قزاقستان کے باکسر کو ہراکر دوسرا سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ ہوریم شانو نے قزاقستان کے حریف کو شکست دی جبکہ ونکانے چین کی باکسر کو ہرایا ۔ منی پور میں میری کوم کی وائی ایم سی م یری کوم اکیڈیمی کی صنمچا شانو نے ا زبکستان کی اپ نی حریف کو ہرا کر ملک کے لئے میڈل حاصل کیا۔